• news

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز،سرمایہ کاری میں35 ارب سے زائد اضافہ، لاہور میں ملا جلا رجحان

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33900 اور 34000کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں35 ارب41کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 26.73 فیصدکم جبکہ 63.55 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33808 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ،جن میں سے225کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ113کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب 41کروڑ58 لاکھ 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 73 کھرب57 ارب 50کروڑ 90 لاکھ 74ہزار258 روپے ہوگئی ۔ پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 29کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار280 شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں10کروڑ71 لاکھ 9 ہزار540 شیئرزکم ہیں۔ کے ایس ای 30 انڈیکس137.19پوائنٹس اضافے سے 21343.09 پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس388.17اضافے سے 56831.04 جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس114.63پوائنٹس اضافے سے 23826.85 پر بند ہوا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز ملا جلا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر76 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس2.02 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5827.70 بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل9 لاکھ51 ہزار700 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز22 لاکھ61 ہزار200 حصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن