• news

ٹیوٹا کے زیراہتمام 41 طالبات نے ایک سالہ کمرشل کورس مکمل کر لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)ٹیوٹا کے زیر انتظام گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ٹائون شپ میں41طالبات نے ایک سالہ کمرشل کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔یہ پروگرام جرمن پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو پروگرام کے تحت گذشتہ سال جی آئی زیڈکے تعاون سے شروع کیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجرز حامد غنی انجم، عبد القیوم، اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن