پاکستانی معیشت انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے: نائب صدر ترک ائرلائن
لاہور (خبر نگار) ترکش ائرلائنز کے سینئر نائب صدر (کارگو) علی ترک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے آنیوالے پانچ برسوں میں پاکستان دنیا کے معاشی طور پر طاقتور ممالک میں شامل ہو جانے کا پاکستان اور ترقی کے درمیان باہمی تجارت بیحد کم ہے ہم اسلام آباد اور لاہور میں اپنی سرمایہ کاری دوگنا کر رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے اپنے کارگو آپریشن کو بھی بڑھا رہے ہیں وہ گزشہ روز مقامی ہوٹل میں اخبار نویسوں، ٹریول ایجنٹوں کے اعزاز میں دی گئی افطاری کی تقریب سے خطاب کر رہے علی ترک نے کہا کہ ترکش ائر لائنز دنیا کی چند بڑی ائر لائنز میں سے ایک ہے ترکش ائر لائنز کے پاس 277 پسنجر اور کارگو طیارے ہیں جو دنیا بھر میں 226 بین الاقوامی اور 48 ڈومیسٹک مقامات پر روزانہ مسافر لیکر جاتے ہیں 2014ء میں ترکش ائرلائنز کو یورپ کی بہترین ائر لائنز چوتھی مرتبہ چنا گیا۔