• news

سبزیوں کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی/اسلام آباد (صباح نیوز) اپریل کے مقابلہ میں مئی دو ہزار پندرہ کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال دوہزار پندرہ میں ماہ اپریل کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے تین کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی دوہزار پندرہ کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم دوکروڑ چھبیس لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا اسطرح صرف ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن