پنجاب میں ہینڈی کرافٹ منصوبہ کیلئے ساڑھے 3 ارب مختص کئے : پرویز ملک
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں ہینڈی گرافٹس کی ترقی کیلئے 17کروڑ کی لاگت سے کوٹ عبدالمالک میں 32کینال اراضی پر 4.4مرلہ کی دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ پاکستان ہینڈی کرافٹس پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔یہ بات ایم این اے پرویز ملک نے بغیر سود کے قرضہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں مختلف ہینڈی کرافٹس کے پراجیکٹس کیلئے 3.50ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔جو آئندہ مالی سال جولائی میں شروع کر دیئے جائیں گے۔