• news

لالی ووڈ فلم’’ دیکھ مگر پیار سے‘‘ کا شوٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل

لاہور(کلچرل رپورٹر)لالی ووڈ فلم’’ دیکھ مگر پیار سے‘‘ کا شوٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا، معروف ایڈ ڈائریکٹر اسعداللہ حق جو ایڈ ڈائیریکشن میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ فلم کی عکسبندی لاہور کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عمائمہ ملک اور نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی مرکزی کردار اداکر رہے ہیں۔ فلم کی تشہیر2 جولائی سے فلم کے ٹریلر کے ساتھ شروع ہوگی جب کہ فلم 14 اگست کوسلور سکرین کی زینت بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن