دھوکہ دہی کا مقدمہ،اکرم راہی کی ضمانت منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث گلوکار اکرم راہی کی عبوری درخواست ضمانت سات جولائی تک منظور کرتے ہوئے تھانہ مزنگ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف شہری گلریز اصغر نے تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے جس پر ملزم نے عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عبوری درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسے شامل تفتیش ہونے اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔