• news

وحدت کالونی کے کھیل کے میدانوں پر قبضہ کیخلاف مزاحمت کرینگے : جمشید بٹ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) وحدت کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی جمشید بٹ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں طلبہ کے والدین اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔ والدین نے گورنمنٹ پائلٹ سکول کی گراؤنڈز پرقبضہ کی مذمت کی۔ جمشید بٹ نے کہا کہ اگر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن