بنگلہ دیش نے جنوبی افریقن ہیڈ کوچ کی نیندیں اڑا دیں
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ رسل ڈومینگو نے کہا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش مشکل ثابت ہوگا۔بنگلہ دیش کے موسم اور کرائوڈ کے سامنے کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔بنگالی ٹیم جس طرح کھیل رہی ہے اور وہاں وکٹیں جیسے بنائی جاتی ہیں سیریز کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔بنگالی کھلاڑی ہوم گرائونڈز پر اچھا پرفارم کررہے ہیں ۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کیخلاف بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ان کی سوچ تبدیل ہوچکی ہے اور جارحانہ کھیل پیش کررہے ہیں۔ان کی تکینک میں بہتری آئی ہے اور وہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔سینئر بائولرز کی غیر موجودگی میں بھی جنوبی افریقہ کا فاسٹ بائولنگ اٹیک خطرنا ک ہے ۔ڈیل سٹین ‘مورنی مورکل اور ورنن فلینڈر کی غیر موجودگی سے ٹیم پر اثر نہیں پڑے گا۔کائل ایبٹ ‘کرس مورس اور وائن پارنیل اچھا کھیل پیش کرینگے۔برصغیر کی وکٹیں سپن ہوتی ہیں مگر پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ پانچ جولائی کو کھیلا جائے گا۔