امریکی سپریم کورٹ نے سزائے موت کیلئے متنازعہ ادویات کے جان لیوا انجکشن کا استعمال جائز قرار دیدیا
نیویارک(اے این این)امریکی سپریم کورٹ نے پھانسی دینے کے لئے متنازعہ اودیات کے جان لیوا انجکشن کے استعمال کو جائز قرار دے دیا ۔ امریکی عدالت عظمیٰ نے اکثریت سے فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ درد کم کرنے والی میڈازولام کا استعمال آئین کی آٹھویں ترمیم کے مطابق اور غیر معمولی اور تکلیف دہ سزا پر پابندی کی خلاف ورزی نہیں۔ وسط مشرقی امریکی ریاست اوکلوہاما کے مکین کی موت پر دلائل دئیے گئے تھے کہ جان لیوا انجکشن میں استعمال ہونے والی تین ادویات میں سے درد کم کرنے والی سیڈیٹو گہری بے ہوشی نہیں لاتی۔ اس لئے اسے دل کو روکنے اور جسم کو مفلوج کر دینے والی ادویات میں شامل نہ کیا جائے۔