چاڈ میں سرکاری فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک
اینجامینا (اے پی پی) چاڈ کی مسلح افواج اور بوکو حرام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم 11 افراد مارے گئے۔ چاڈ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت انجا مینا کے ایک ضلع میں بوکو حرام کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو جنگجوؤں نے حملہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں 5 فوجی، 5 شدت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے اس ٹھکانے سے اسلحہ کے علاوہ خود کش جیکٹسں بھی برآمد ہوئی ہیں۔