صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے: مشائخ عظام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)50گدی نشین مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں اور صاحبزادہ حامد رضا کی فول پروف سیکیورٹی کا بندو بست کیا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومت پنجاب کی نا اہلی ہے۔صاحبزادہ حامد رضا جیسے محب وطن قومی رہنما کو سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔