ساجد پرویز بھٹی نے روٹری انٹر نیشنل پاکستان ڈسٹرکٹ کے نئے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا فروغ تعلیم کیلئے ملک بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ
لاہور( خصوصی رپورٹر) روٹری انٹر نیشنل پاکستان ڈسٹرکٹ 3272 کے نئے گورنر کی حیثیت سے ساجد پرویز بھٹی نے عہدہ سنبھال لیا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کا اہتمام روٹری کلب لاہور شالیمار نے کیا تھا جس سے ساجد پرویز بھٹی سبکدوش ہونے والے روٹری گورنر ڈاکٹر منصور الحق ، مائیکل میک گودن ، خالد اللہ خان اور عرفان چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔ ساجد پرویز بھٹی نے کہا کہ روٹری کے زیر اہتمام فروغ تعلیم کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں یکم جولائی سے سال بھر تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام کو تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔