• news

آرٹیکل 245، اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں 3 ماہ توسیع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں بلائی گئی فوج کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی۔ پاک فوج کے قیام کی مدت میں 3 ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے گزشتہ برس اگست میں بلائی گئی تھی۔ فوجی دستوں کے قیام کی مدت میں 15 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
توسیع

ای پیپر-دی نیشن