عمران خان کے 2 بھانجوں کا ٹریفک وارڈن پر مبینہ تشدد، گرفتار
لاہور (نامہ نگار) ریس کورس کے علاقہ اپرمال پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو بھانجوں سمیت تین افراد نے ٹریفک وارڈن سے تکرار ہونے پر اُسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ انکا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ عظیم، عبداللہ اور ان کا دوست احسن گاڑی پر جا رہے تھے وارڈن شکیل نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گاڑی کو روک لیا۔ عظیم، عبداللہ اور احسن کو ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے کار سوار عظیم اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ساتھی احسن فرار ہو گیا۔ وارڈن شکیل نے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی جس پر پولیس نے زیردفعہ 353،506، 149، 147کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ احسن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عمران بھانجے /تشدد