زید حامد کو سعودی عرب میں 8 سال قید ایک ہزاروں کوڑوں کی سزا کی اطلاعات سعودی حکام نے تصدیق نہیں کی:دفتر خارجہ
ریاض (نوائے وقت نیوز+ صباح نیوز) پاکستانی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں عدالت سے 8سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق زید حامد نے مبینہ طور پر سعودی عرب میں سعودی حکومت کے خلاف تقریر کی تھی جس پر سعودی عرب نے زید حامد کو دو ہفتے قبل سعودی آئین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ سعودی حکام نے سزا کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔