• news

مونچھوں کی مدد سے 2500 کلوگرام وزنی گاڑی کھینچوں گا : محمد صدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد صدی نے کہا ہے میں اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی تیاری کر رہا ہوں، اب میں مونچھوں سے 2500 کلوگرام وزنی گاڑی کھینچوں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد صدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت عزت دی ہے، ملک کا نام روشن کرنے کیلئے ہر وقت بے تاب رہتا ہوں۔ میرے دونوں بیٹے بھی اس میدان میں پاکستان کا روشن کرنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد صدی نے2012ء سپورٹس فیسٹیول میں مونچھوں سے 1700کلو گرام وزنی گاڑی کھینچ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ گزشتہ برس اٹلی کے شہر میلان میں گینز ورلڈ ریکارڈ شو میں 1740کلو گرام وزنی گاڑی اپنی مونچھوں سے کھینچ کر اپنا ریکارڈ توڑا تھا،محمد صدی پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گینز کے ورلڈ ریکارڈ شو میں فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن