• news

حکومت وقت کے ذمہ دار ہوش کے ناخن لیں متوازی تنظیم سے ملکی بدنامی ہو گی : فیصل صالح حیات

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ہم پاکستان کی آئینی و قانونی فٹبال فیڈریشن ہیں ‘ انتخابات کے موقع پر فیفا اور اے ایف سی کا الیکشن پراسیس پر اعتماد ہمارے آئینی ہونے کی واضح دلیل ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن(فیصل صالح گروپ)کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا براہ راست تعلق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے ساتھ ہے۔پاکستان میں حکومت وقت کے ذمہ دار ہوش کے ناخن لیں۔متوازی تنظیم سے ملکی بدنامی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن