مسجد الحرام میں زائرین کو وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لئے مسجد کے بیرونی صحن میں مفت انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی ہے جس سے تمام خواہشمند افراد استفادہ کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے جلد ہی مسجد کے اندرونی صحن میں بلیو ٹوتھ کی سہولت مہیا کر دی جائے گی تاکہ کعبہ کا طواف کرنے والے طواف کے چکروں کا شمار کر سکیں۔ انتظامیہ کے ڈائر یکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بندرالحزیم نے بتایا کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کے لئے عربی، انگریزی، اردو، ترکی، فارسی اور فرانسیسی زبانوں میں سروس شروع کر دی گئی ہے۔