• news

بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی کی اسامی اور کیڈر ڈیکلیئر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی اسامی، انتظامی اور کیڈر ڈکلئیر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی انتظامی اور کیڈر ڈکلئیر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اس آسامی کے لئے اہل افسران کے کیس آگے بھجوانے کی ہدایت کردی۔عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئی جی جیل کو جیلوں کے انتظامی امور سمیت زیر سماعت مقدمات کو بھی ڈیل کرنا ہوتا ہے، اس کے لئے خصوصی مہارت، تربیت اورتجربہ درکار ہوتا ہے، اچھے تجربے کا حامل ڈی آئی جی کسی دوسرے گروپ کے افسر سے بہتر طریقے سے یہ ذمہ داریاں سر انجام دے سکتا ہے۔ اس لئے اہل امیدوار نہ ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات کی آسامی 2ماہ میں محکمہ پولیس سے پْر کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن