رسالپور: سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو قتل، باپ کو زخمی کر دیا
رسالپور (این این آئی) رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ میں سفاک بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بہن کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا۔ نورداد شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی منشا اور انیس سالہ بیٹی آسیہ کے ساتھ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران اس کا بیٹا شاہد آیا اور تکرار شروع کر دی اورکہنے لگاکہ آسیہ کو کہو کہ وہ اپنے شوہر کے گھر جائے جبکہ آسیہ اور اسکا شوہر ظاہر خان افطاری کیلئے آئے تھے ہم مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر آرہے تھے کہ اسی دوران میرے بیٹے نے گھر میں گھس کر پہلے ماں پر فائرنگ کر کے اُسے قتل کر دیا میری بیٹی ماں کو بچانے آئی تو اس کو بھی قتل کر دیا اور پھر مجھ پر فائرنگ کر دی ۔ ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ آسیہ اکثر سسرال سے ناراض ہو کر آ جاتی جس پر شاہد ناراض تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔