بچیکی میں ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے پھندا لے کر زندگی ختم کرلی
بچیکی (نامہ نگار) ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کرلی۔ تھانہ بڑا گھر کے علاقے بڈھے کے زمیندار فیض احمد کا جواں سالہ بیٹا مشتاق نشے کا عادی تھا اس کا اکثر گھر والوں سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز نشہ کرنے کے بعد ماں کی ڈانٹ پر مشتاق کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی۔ معلوم ہوا ہے مشتاق احمد کی بیوی بھی کچھ عرصہ قبل فوت ہوگئی تھی جس میں اس کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا تھا۔