جیکب آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل
جیک آباد (نوائے وقت نیوز) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گوٹھ ڈبانی میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بیوی اور ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ نعشوں کو تعلقہ ہسپتال گھڑھی خیرو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔