کیپٹن کاشف کی 4 ماہ قبل منگنی ہوئی، دسمبر میں شادی تھی
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے رہائشی تھے۔ شہید کاشف کا ایک بھائی حاضر سروس میجر ہے۔ کیپٹن کاشف کو حال ہی میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر میجر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ میجر کاشف گا¶ں نظام پورہ بقایا چک نمبر80 تحصیل شاہ کوٹ کا رہائشی ہے۔ ٹرین حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد گا¶ں بھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ علاقہ کے تمام معززین اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔کیپٹن کاشف کی 4 ماہ قبل منگنی ہوئی تھی، دسمبر میں شادی تھی۔ انکے والد کا نام میجر ارشاد (ر) ہے۔