میجر عادل 5 روز قبل بچوں سے مل کر پنوں عاقل گئے، عید پر واپس آنا تھا: بھائی
لاہور (خبرنگار) گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے میجر عادل نیلم بلاک اقبال ٹاﺅن لاہور کے رہائشی تھے۔ وہ صرف 5 دن پہلے اپنی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو لاہور چھوڑ کر پنوں عاقل واپس گئے تھے۔ جہاں سے ان کی یونٹ نے کھاریاں جانا تھا۔ میجر عادل کے بڑے بھائی عامر پاکستان نیوی میں لیفٹیننٹ کمانڈر ہیں جبکہ ان کے دو چھوٹے بھائی عمر اور عاقب ہیں۔ عمر نے بتایا کہ پنوں عاقل واپس جاتے ہوئے میجر عادل نے کہا تھا کہ 20 دن تک (عید سے پہلے) گھر آئیں گے۔ عمر نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بڑے بھائی میجر عادل سے موبائل پر رابطہ ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ پنوں عاقل سے چلے دو دن ہوگئے، ابھی کھاریاں نہیں پہنچے۔ میجر عادل نے بتایا کہ سرگودھا، فیصل آباد کے راستے کھاریاں جارہے ہیں۔ میجر عادل کا تعلق پاک فوج کی انجینئرنگ بٹالین سے تھا۔
میجر عادل
a