• news

محمد حفیظ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو بھارت جائینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ 6 جولائی کو ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہوں گے۔ باؤلنگ ایکشن 6 جولائی کو چنئی میں چیک کیا جائے گا۔ محمد حفیظ کی بھارت روانگی کے باعث آج سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اگر وہ اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کروانے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں باؤلنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن