• news

سولر امپلس نے 76 گھنٹے فضا میں رہ کر طویل ترین پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (بی بی سی) شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے ’سولر امپلس‘ نے تاریخ کی سب سے لمبی بلا تاخیر پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور 76 گھنٹوں کی پرواز کے بعد طویل ترین سولو فلائٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والی کسی شے کا یہ سب سے لمبا سفر بن گیا ہے۔ دنیا کے گرد چکر لگانے کا عزم رکھنے والے اس طیارے نے یہ ریکارڈ 76 گھنٹوں کی پرواز کے بعد حاصل کیا۔ ’سولر امپلس‘ کے پائلٹ آنذرے بوشبرگ بحرالکاہل کو عبور کرنے کی کوشش میں اچھی پیش رفت کر رہے ہیں لیکن آگے کے موسمی حالات غیر یقینی ہیں۔ سولر امپلس کو اپنی پرواز مکمل کرنے کے لئے خاص موسمی حالات کی ضرورت ہے جن میں سورج کی موجودگی اور دس ناٹ سے کم ہوائی رفتار لازمی ہے۔ نیچے اترنے کے مرحلے کے دوران زمین کے قریب ہوا کی رفتار تیز ہو گئی تو بورشبرگ کو غیر یقینی مدت تک پرواز جاری رکھنی ہو گی۔ تاہم اس وقت تک انہیں نیند کے بغیر 120 گھنٹوں سے زیادہ ہو چکے ہوں گے۔ نیند کے فقدان کے باوجود اس وقت وہ اچھے مزاج میں بتائے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن