سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز‘ قومی سکواڈ کا اعلان آج متوقع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کے لئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر سلیکشن کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کر لی۔ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی گئی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سابق کپتان شعیب ملک اور عمر اکمل کریبین لیگ کر چھوڑ کر واپس وطن آ رہے ہیں۔