• news

پاکستان کا امریکہ اور کیوبا کی طرف سے سفارتخانے کھولنے کا خیرمقدم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے امریکہ اور کیوبا کی طرف سے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایک بیان میں کہا 1961ء میں سفارتی تعلقات منقطع کئے جانے کے بعد اب مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ سرتاج عزیز نے کہا دونوں ممالک کا دوست ہونے کے ناطے پاکستان سمجھتا ہے تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لئے مزید اقدامات سے خطہ میں امن اور یگانگت پیدا ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن