نئی پارٹی کیلئے مسلم لیگ ن، پی پی اور دیگر جماعتوں کے ناراض ارکان سے رابطے کئے جا رہے ہیں: صمصام
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا سازش نہیں البتہ اپنی پارٹی میں بیٹھ کر نئی پارٹی بنانے کی کوشش کرنا سازش ہے۔ میں نے سازش میں شامل ہونے کی بجائے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا بہتر سمجھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی پارٹی بنانے کے لئے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ناراض ارکان سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ مجھ سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا۔ مجوزہ پارٹی کا سربراہ جنرل (ر) مشرف کو بنایا جا رہا ہے۔ میرے پاس سیاسی محترم لوگ آئے ہیں میرے ساتھ بات پنجاب کے حوالے سے بات ہوئی اس پارٹی پر بند کمروں میں باتیں ہو رہی ہیں۔