رحمان ملک کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کو عوامی عہدہ کے لئے نااہل قرار دلوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں اختیار کیا گیا ہے کہ رحمان ملک نادہندہ ہیں جس کی بنا پر عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی عوامی عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ سپریم کورٹ پہلے ہی ایک مقدمہ میں یہ کہہ چکی ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں، انہیں عوامی عہدہ کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت سے بھی روکا جائے۔