• news

خیبر پی کے: بلدیاتی انتخابات کیلئے 365 سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ فوج کی نگرانی میں ہوگی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 365 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ فوج کی نگرانی میں ہوگی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ کمشن بدنظمی کی تحقیقات کرے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب نے ملاقات کی۔ بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ فوج کی نگرانی میں کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ پاک فوج نے پولنگ سٹیشنز پر جوان تعینات کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ ری پولنگ میں 23 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن