اسلام آباد‘ سوات‘ مظفرآباد‘ ایبٹ آباد‘ مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں 4.9 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد+ سوات (اے پی پی+ نامہ نگار) اسلام آباد، سوات‘ ملاکنڈ‘ ایبٹ آباد‘ مظفرآباد‘ ہٹیاں بالا‘ مانسہرہ اور بٹگرام اور دیگر مضافاتی علاقوں میں4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے مرکز مظفرآباد سے17کلومیٹر شمال مشرقی علاقے میں 10 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔