• news

بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیا

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور 5 جولائی کو ہونیوالے انتخابات کے خلاف دائر رٹ کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس دائود پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رٹ کی سماعت کی۔ ضلع مردان کے حلقہ 24 سے منتخب ہونیوالے محمد زاہد درانی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ صوبہ بھر میں30 مئی کو ہونیوالے انتخابات منصفانہ اور غیر جانبدارانہ نہیں تھے جبکہ الیکشن کمیشن کا 365 حلقوں پر ہونے دوبارہ انتخابات کے فیصلہ کو روکا جائے۔ الیکشن کمشن کو 30 مئی کے الیکشن میں منتخب ہونیوالے امیدواروں کو حلف لینے سے روکنے کی استدعا کی گئی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل بنچ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل بروز جمعہ طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن