• news

پشاور ہائیکورٹ:غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے غیر قانونی اثاثوںکے الزام میں گرفتار سابق وزیر ایکسائز لیاقت شباب اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے گل کے والد نور دراز خٹک کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردئیے جبکہ غیر قانونی بھرتیوں کا الزام اور جرما سکینڈل کیس میں گرفتار گردائور داود کو بھی1 ملین روپے پر ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردئیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مسزا رشاد قیصر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی سابق وزیر کو احتساب کمیشن نے غیر قانی اثاثہ جات، کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے الزم میں گرفتار کیا تھاتاہم اس نے اپنے گرفتاری سے پہلے پشاور ہائی کورٹ میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق درخواست دی تھی رکن صوبائی اسمبلی گل صاحب کے والد نور دراز خٹک کی گرفتاری کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسی بنچ میں ہوئی نور دراز خٹک کو جرما سکینڈل کیس 25کروڑوں مالیت کے پلاٹوں کو غیر قانونی طور پر اصل مالکوں کے بجائے دوسرے افرد کے نام پر منتقل کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا احتساب کمیشن کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء چیف جسٹس پر مشتمل بنچ کو مطمئن نہ کرسکے جس پر فاضل بنچ نے سماعت کے بعد نور دراز خٹک اور لیاقت شباب کو بیس بیس لاکھ روپے اور دو دو نفری ضمانت پر رہائی کے احکامات جار ی کردئیے۔

ای پیپر-دی نیشن