امریکی محکمہ خارجہ نے عدالتی حکم پر ہلیری کلنٹن کی مزید ای میلز جاری کر دیں
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک وفاقی جج کے حکم کی تعمیل میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے اکاؤنٹ سے سینکڑوں صفحات پر مشتمل ای میلز جاری کر دی ہیں۔ ایک وفاقی جج نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ہلیری کلنٹن کی بطور سابق وزیر خارجہ بھیجی اور وصول کی جانے والی 55,000 صفحات کی ای میلز کو یکے بعد دیگر ے جاری کرے۔