کویت:کریک ڈائون 90 گرفتار‘طالبعلم کے گھر سے نقشے‘داعش کے نعروں والا مواد برآمد
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)کویت حکام نے مسجد الصادق میں خودکش دھماکہ کے بعد جنگجوئوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران دوپولیس افسروں سمیت 90 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ حکومت نے داعش کے خلاف اعلان جنگ کررکھاہے روزنامہ الرای العام کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کے گھر سے ہتھیار،گولہ بارود،نقشے اور داعش کے حق میں نعروں والا مواد برآمد ہوا ۔10مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات چلانے کے لئے کیس پراسیکیوشن کے سپر دکرگئے ہیں ۔ان میں سعودی ،کویتی اوربدون شامل ہیں ۔