• news

مشرف دور میں فضل الرحمن کو وزیراعظم بنانے کیلئے بے نظیر نے مشروط خط لکھا، مولانا کو مل نہیں سکا، زرداری 100 فیصد حامی تھے

اسلام آباد (صباح نیوز) فضل الرحمن کو پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم بنانے کیلئے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے شرائط پر مبنی خط بھجوایا تھاجو مولانا کو نہ مل سکا۔ فضل الرحمن نے ایک ملاقات میں بے نظیر بھٹو سے اس حوالے سے گلہ شکوہ بھی کیا تھا جس پر سابق وزیراعظم نے کہا میں نے تو آپ کو خط بھجوایا تھا۔ خط نہ ملنے پر بے نظیر بھٹو نے بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے دور میںجب وزیراعظم کے انتخاب کیلئے فضل الرحمن میدان میں آئے تو زرداری نے انکی سو فیصد حمایت کر دی تھی، مرحلہ بے نظیر بھٹو کی حمایت کا رہ گیا تھا۔ اس معاملے پر پیپلز پارٹی دو حصوں میں تقسیم تھی اور سٹیبلشمنٹ پیپلز پارٹی سے 22 اراکین کو توڑنے میں کامیاب بھی ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حمایت کو مشروط کر دیا تھا، اس بارے میں انہوں نے امیدواروں کو خط بھی بھجوائے تھے۔ سیاسی قیدیوں اور سیاسی مقدمات کے حوالے سے حمایت مانگی گئی تھی۔
بے نظیر خط

ای پیپر-دی نیشن