• news

سندھ حکومت کی بھی این جی اوز کیخلاف کارروائی‘ غیر ملکی فنڈنگ اور خرچ کی تفصیلات طلب

کراچی(اے این این)وفاقی حکومت کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی این جی اووز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی این جی اووز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ این جی اووز کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں جس میں صوبے سندھ میں کام کرنے والی این جی اووز کو بیرونی ملک سے فنڈنگ اور خرچ کے حوالے سے کوائف جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ابھی تک 800این جی اووز میں سے کسی ایک نے بھی کوائف جمع نہیں کروائے۔
این جی اوز/ کارروائی

ای پیپر-دی نیشن