• news

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کا ہر دن پندرہ دن بعد خود جائزہ لونگا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اجلاس میں خصوصی طو رپر شرکت کی ۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کرر ہی ہے۔ ہوا، کوئلے ، ہائیڈل، سولر اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہاہے۔ ساہیوال میں 660میگاواٹ کے دو کول پاور پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔ منصوبے سے مجموعی طو رپر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا ابتدائی ڈیزائن تیار کر لیا گیاہے۔کراچی سے کوئلے کی ساہیوال تک ٹرانسپورٹیشن کےلئے ریلوے حکام کے سا تھ تمام امور طے پا چکے ہیں، منصوبے پر تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے تھرمل انجینئرنگ کے شعبہ میں پاکستانی نوجوانوں کو چین میں تربیت دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کا ہر 15دن بعد جائزہ لوںگا۔ مزید برآں شہباز شریف سے گزشتہ روز جرمنی کے سفیرڈاکٹر سائرل نن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف نے جرمن سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان او رجرمنی کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں ۔ جرمنی پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارتی، معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے او رصوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جرمن کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں سرماےہ کاری کے مواقعوںسے فائدہ اٹھا سکتی ہےں۔ جرمن سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف محنت اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے گزشتہ روز پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی نے ملاقات کی۔ ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے امور، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہبازشرےف نے افغانستان کے سفےر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں۔ دونوں ممالک کی قےادتوں او رسینئر حکام کے باہمی دوروں کے نتیجے میں پاک افغان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کو مختلف شعبوں مےں باہمی تعاون کو مزےد فروغ دےنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کی بزنس کمےونٹی کے درمےان زےادہ سے زےاد ہ رابطے ہونے چاہئےں۔ پنجاب کے صحت اورتعلےمی اداروں مےں افغانستان کے طلباءو طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزےد بڑھاےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہپاکستان اےک پُرامن ملک ہے اور خطے مےں پائےدار امن کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گرد ی اورانتہا پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے اور ہمےں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو شکست دے کر ہی خطے مےں پائےدار امن قائم کےا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی حکومت اورعوام نے دہشت گردی کو جڑ سے ا کھاڑ نے کا عزم کیا ہوا ہے۔ افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پنجاب اورافغانستان کے درمےان دوطرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دےنا چاہتے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے تعلےمی اداروں مےں افغانستان کے طلبا ءو طالبات کےلئے داخلے کا کوٹہ بڑھانے پر وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کے شکر گزار ہےں۔ افغانستان کے سفےرنے شہبازشرےف کو کابل کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہاہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کیوبا نے انتھک محنت اور مہارت سے صحت عامہ کے شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہےں۔ پنجاب حکومت شعبہ صحت میں کیوبا کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیوبا کے سفیر جیسز زینن بیورگو کونسپشئن کی قیادت میں کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شہبازشریف نے کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے کیوبانے شاندار کام کیا ہے اور صحت کے شعبہ میں کیوبا نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ پنجاب حکومت صحت عامہ کے حوالے سے کیوبا کی شاندار کارکردگی اور متاثر کن مہارت سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہے۔کیوبا کے ماہرین پنجاب کے صحت کے نظام میں بہتری لانے کےلئے قابل عمل اور پائےدار ماڈل تیار کریں۔حتمی سفارشات کی روشنی میں قابل عمل ماڈل کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جا سکتا ہے۔ کیوبا کے شعبہ صحت کے ماہرین نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت شعبہ صحت کی بہتری کےلئے شاندار عزم او رجذبہ رکھتی ہے۔ مزید برآں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ دکھی انسانےت کی بے لوث خدمت اےک عبادت سے کم نہےں ہے۔ دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والے دےن اوردنےا دونوں کما رہے ہےں۔ حکومت فلاحی کام کرنے والے اداروںسے بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندس فاو¿نڈےشن کی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے کےا، شہباز شرےف نے سندس فاو¿نڈےشن کے وفد سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ انسانےت کی خدمت کرنے والے دنےا مےںبھی جنت کمارہے ہےں ۔ تھےلے سےمےا ، ہےمو فےلےا، لےکےومےا اوربلڈ کےنسر جےسے مہلک موذی امراض مےں مبتلا ہزاروں ننھے معصوم بچوں کو زندگی کی رعنائےوں کی جانب واپس لانے کے ضمن مےں سندس فاو¿نڈےشن قابل قدرکام کررہی ہے اور اس نےک کام مےں حکومت ادارے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے تھےلے سےمےا پرےونشن پروگرام شروع کررکھا ہے اوراس کا دائرہ کار 22اضلاع سے اب پورے پنجاب مےں پھےلاےا جا رہا ہے، تاہم تھیلیسمیا سے بچاﺅ کیلئے اجتماعی کاوشوں کے ساتھ مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ سندس فاو¿نڈےشن کے فلاحی کام قابل تعرےف ہےں، تاہم سندس فاﺅنڈیشن کو تھیلے سیمیا کے موذی مرض سے بچاﺅ کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور اس ضمن میں ایک مربوط پلان مرتب کیا جانا چاہئے۔ سندس فاﺅنڈیشن اور متعلقہ ادارے مل کر تھیلے سیمیا کے موذی مرض سے بچاﺅ کے حوالے سے پروگرام مرتب کریں، پنجاب حکومت اس ضمن مےں ہرممکن تعاون کرنے کےلئے تےار ہے۔ چےئرمےن سندس فاو¿نڈےشن منو بھائی اور صدر محمد ےاسےن خان نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے وزےراعلیٰ کو آگاہ کیا۔
شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن