آصفہ بھٹو کا ایس او ایس ولیج کراچی کا دورہ‘بے سہارا بچوں کی ضروریات ذاتی خرچے سے پوری کرنیکا اعلان
کراچی (آن لائن) سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ملیر میں بے سہارا بچوں کے مرکز ایس او یس ولیج کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں کی ضروریات اپنے ذاتی خرچے سے پورا کرنے کا اعلان کیا۔آصفہ بھٹو زرداری وہاں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے بے سہارا بچوں کے مرکز میں مقیم، بچوں کی بہتر پرورش کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ سے معلومات لیں۔ واضح رہے کہ بے سہارا بچوں کا یہ مرکز 1987ءمیں قائم کیا گیا۔
آصفہ بھٹو