• news

ورلڈ ہاکی لیگ : آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر پہلی بار اولمپکس سے باہر کر دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) چار مرتبہ عالمی کپ، تین اولمپک گولڈ میڈل اور تین مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آئندہ سال ریوڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے اولمپک مقابلوں میں پہلی بار شرکت نہیں کر سکے گی۔ بیلجیئم میں جاری اولمپک کوالیفائنگ را¶نڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹیم اولمپک مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے مقابلہ کرے گی۔ بیلجیئم میں جاری اولمپک کوالیفائنگ را¶نڈ کے کلاسیفکیشن میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم کی آئندہ برس ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں شرکت کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔ اینٹورپ میں پاکستان کی ٹیم آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ گرین شرٹس پورے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف دبا¶ کا شکار رہی اور پاکستانی کھلاڑی کوئی بھی گول سکور نہ کر سکے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم اولمپک مقابلوں میں شرکت سے محروم رہے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2014ءکے عالمی کپ میں بھی شریک نہیں تھی۔ یوں اب پاکستان کی ٹیم عالمی کپ کے بعد اولمپک مقابلوں میں بھی نظر نہیں آئے گی۔ پاکستان نے 1960ءکے روم اولمپکس میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ 1984ءکے لاس اینجلس اولمپکس میں منظور جونیئر کی کپتانی اور خواجہ ذکاءالدین کی کوچنگ میں آخری مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ 1968ءمیں میکسیکو میں کھیلے جانیوالے اولمپک مقابلوں میں بھی گرین شرٹس نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان ٹیم 1982, 1978, 1971 اور 1994ءمیں ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ پاکستان نے تین مرتبہ چیمپنئز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے۔ 2010ءکے ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم بارہ ٹیموں میں بارہویں نمبر پر رہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن