پنجاب پولیس بھیڑیے سے کم نہیں‘ شہباز شریف اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں : عمران خان
اسلام آباد(آن لائن)وارڈن پولیس کا عمران خان کے بھانجوں پر تشدد اور مقدمے پر چیئرمین تحریک انصاف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس بھیڑےئے سے کم نہیں اور شہباز شریف ان کے ذمہ دارہیں،اپنے بھانجوں کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچاﺅں گا۔جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے بھانجے میرے سامنے جوان ہوئے ہیں ان کی تربیت پر فخر ہے۔ وارڈن پولیس کا میرے بھانجوں پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب پولیس نے میرے بھانجوں پر مقدمہ درج کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میری بہن کو فون کیا ہے جو شرمناک حرکت ہے۔