• news

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات‘ قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (ایجنسیاں) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں 800 پولنگ سٹیشن ، 3200 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ، انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار 455 ہے، ایک 1 ہزار 27 نشستوں کیلئے 4 ہزار 132 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے الیکشن کمشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 25جولائی سے آگے بڑھانے کی درخواست کر دی اور موقف اختیارکیاکہ25جولائی تک قانون سازی ممکن نہیں، قانون سازی کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا یہ عذر مستردکرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ صرف سپریم کورٹ ہی آگے بڑھا سکتی ہے۔
اسلام آباد بلدیاتی الیکشن

ای پیپر-دی نیشن