وزیراعظم نواز شریف 7جون کو ناروے کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد ( صباح نےوز)وزےراعظم نواز شرےف 7 جولائی سے ناروے کادورہ کرےں گے ۔ ناروے کے وزےر اعظم کی دعوت پر اپنے دورے کے دوران وزےر اعظم نواز شرےف اوسلو مےں ” تعلےم برائے ترقی “ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس مےں شرکت کرےں گے ۔ ےہ پاکستانی قےادت کی طرف سے گزشتہ اےک دہائی کے دوران ناروے کا پہلا دورہ ہو گا ۔ دورے کے دوران وزےر اعظم تعلےمی کانفرنس سے خطاب کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی رہنما¶ں سے ملاقاتےں بھی کرےں گے جبکہ اس کے علاوہ ان کے اپنے ناروےجےئےن ہم منصب سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے ۔ وہ ناروے کے ولی عہد ےاکون ماگونس سے بھی ملاقات کرےں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزےر اعظم کے اس دورے سے دونوں ملکوں کی قےادت کو عالمی اورعلاقائی امور پر دو طرفہ بات چےت کے مواقع مےسر آئےں گے اور دونوں ملکوں کے درمےان تعلقات مزےد مضبوط ہوں گے ۔
نواز شریف/ناروے