• news

ایاز صادق جیسے لوگ ہی پارلیمنٹ کی تحقیر کا باعث ہیں: ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بیان سچا یا جھوٹا ہوسکتا ہے۔ حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ ان معاملات کی طرف نہ جائیں جن کے ثبوت نہیں۔ کمشن میں بات نہیں کرونگا، افتخار چودھری اور نجم سیٹھی سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق جیسے لوگ ہی پارلیمنٹ کی تحقیر کا باعث ہیں۔ این اے 122 ٹربیونل کے متوقع فیصلے نے انکے اوسان خطا کردئیے ہیں۔ ایاز صادق کا مینڈیٹ روز اول سے مشکوک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن