کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 20 سے 80 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 20 سے 80 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا دستاویز کے مطابق نیپرا نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2 تا 4.28 روپے یونٹ مہنگی کردی ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سبسڈی کم کردی ہے جس کے باعث بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین کیلئے تمام سلیبز کا فائدہ ختم کردیا ہے۔