• news

بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف نے لاہور سے امیدواروں کے چنائو کیلئے کمیٹیاں بنا دیں

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں لاہور سے امیدواروں کے چنائو کیلئے صوبائی اسمبلی کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں جن کا اعلان تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر و ایم این اے شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر عاطف الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے لاہور کے 23 صوبائی حلقوں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران کا اعلان کیا۔ جبکہ پیر سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نامزدگی کے فارم 23 ایبک بلاک پارٹی آفس سے ملنا شروع ہوجائیں گے‘ 30 جولائی تک یہ کمیٹیاں امیدواران کے ناموں کو متفقہ فائنل کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن