• news

سبزیوں، پھلوں کے ریٹ بدستور آسمان پر، سرکاری نرخ نامے علامتی بن کر رہ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں سبزیوں پھلوں کے حوالے سے کہیں بھی سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ گذشتہ روز آلوکچا چھلکا کی سرکاری قیمت 26 روپے کلو مقرر تھی لیکن دکاندار 37 روپے فروخت کررہے تھے۔ پیاز 35 کی بجائے44، ٹماٹر 44 کی بجائے70، لہسن دیسی 96 کی بجائے 129، لہسن چائنہ 126 روپے کی بجائے 175، ادرک سنگاپور 141 روپے کی بجائے 210، بینگن 11 کی بجائے 22، پالک 20 کی بجائے 29، کھیرا فارمی 8 کی بجائے 19، کریلے 27 کی بجائے 40، لیموں دیسی 121 کی بجائے 200 روپے کلو، بند گوبھی 39 روپے کی بجائے55 روپے، سبز مرچ 37 کی بجائے 75، شملہ مرچ 40 کی بجائے 77، اروی 64 کی بجائے 80، گھیا کدو 18 کی بجائے 29، گھیا توری 30 کی بجائے 40، مٹر 124 روپے کی بجائے 155، مولی 13روپے کی بجائے 18، ٹینڈے دیسی 42 کی بجائے 60، سیب سفید 112 روپے کلو کی بجائے 127، سیب کالا کولو پاکستانی 162 کی بجائے 250، فالسہ 122 روپے کی بجائے 147، آڑو 85 کی بجائے 135 روپے، آلوبخارہ 96 کی بجائے 150 روپے، آم سندھڑی 108 کی بجائے 115 روپے، کیلا اوّل 97 کی بجائے 150 روپے، کیلا دوم 66 روپے کی بجائے 100 روپے درجن، خربوزہ 42 کی بجائے 55 روپے، خوبانی سفید 136 کی بجائے 145 روپے، لیچی 175 روپے کی بجائے 190 روپے، آم چونسہ 108 کی بجائے 125 روپے، آم انوررٹول 116 روپے کی بجائے 140 روپے، انگور گولہ کالا 152 روپے کی بجائے 250 روپے، انگور سندر خانی 251 روپے کی بجائے 340 روپے، برائلر مرغی کا گوشت 228 روپے کلو جبکہ ایک درجن انڈے 80 روپے میں فروخت ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن