• news

ملک بھر میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب جامع حنفیہ مزنگ لاہور میںزیر صدارت پیر نو الٰہی انور منعقد ہوئی۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطاب کرتے کہا کہ امام حسنؓ زبردست عابد،بے مثل زاہد، افضل ترین عالم تھے۔ آپؓ نے جب بھی حج فرمایاپیدل فرمایا،کبھی کبھی ننگے پائوںحج کے لئے جاتے تھے۔ جب آپ وضوکرتے تھے توآپ کے چہرہ کارنگ زرد ہوجایا کرتا تھا اورجب نمازکے لیے کھڑ ے ہوتے تھے تو کانپنے لگتے تھے۔ پاکستان بھر میں جن شہروں میں امام حسن رضی اللہ تعالیٰ کے یوم ولادت کے موقع پر تقریبات منعقد ہوئیں، ان میں سیالکوٹ میں علامہ عبدالجبار، گوجرانوالہ میں علامہ ندیم احمد نعیمی، ایبٹ آباد میںظہور نعیمی،قصور میں علامہ جمشید الرحمن، مرید کے میں مولانا وقاص عظیم، شیخوپورہ حاجی اویس قادری، رضوان قادری شکرگڑھ، عبدالجبار، چنیوٹ میںثقلین چشتی، رحیم یار خان میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، کراچی میں مفتی جمیل، کوئٹہ میںصدام بزدار،،پشاور میں شمس الرحمن، مظفر آباد آزاد کشمیر میں صاحبزادہ حمیدالدین، میرپور میں سید غلام یٰسین شاہ، راولپنڈی میں صاحبزادہ عثمان، ملتان میں حافظ فاروق خان، پیر فضیل عیاض قاسمی موہڑہ شریف، سیالکوٹ میں صاحبزادہ حامد رضا، جھنگ خواجہ نورالزمان، کھاریاں علامہ شمس الدین، مریدکے میں علامہ منشاء تابش قصوری، کرامانوالہ میں نبیل الرحمن، قلعہ کالروالا میں افضل باجوہاور،سکھرمیں علامہ غلام رسول قادری، حیدرآباد میں علامہ محمد ریاض، سکھر میں علامہ مفتی محمد عارف سعیدی، فیصل آباد میں علامہ باغ علی رضوی اوردیگر شہروں تقریبات کا انعقاد ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن